خصوصی کرسمس آفر۔ زیورات خریدنے پر بندوق مفت

جمعرات 24 دسمبر 2015 20:49

خصوصی کرسمس آفر۔ زیورات خریدنے پر بندوق مفت
فلوریڈا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.24دسمبر 2015 ء) فلوریڈا کے ایک جیولری سٹور نے کرسمس پر خصوصی پروموشن اسکیم متعارف کرائی ہے۔ سٹور کاکہنا ہے کہ 450 ڈالر سے زیادہ کی خریداری پر ایک گن مفت دی جائےگی۔ آئس اینڈ فائر نامی خصوصی کرسمس آفر کو ڈاؤن ٹاؤن گولڈ سمتھ جیولری اور سکینڈ ایمنڈمنٹ فائر آرمز سٹور نے متعارف کرایا ہے۔ اس آفر کے تحت جو صارفین 450 ڈالر کی جیولری(آئس ) خریدیں گے، انہیں 270 ڈالر مالیت کی 12 بور کی گن (فائر) مفت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

جیولری سٹور کا کہنا ہے اس سال اُن کے پاس خواتین کافی زیادہ تعداد میں آ رہی ہیں جو جیولری تو خود لے لیتی ہیں مگر گن اپنے شوہروں کو دے دیتی ہیں۔ جبکہ مرد صرف گن حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں مگر اسی بہانے اپنی بیوی کےلیے بھی کچھ لے لیتےہیں۔ جیولری سٹور کا کہنا ہے کہ ہم ہر کسی کو گن اٹھاکر نہیں دے دیتے بلکہ گن لینے والوں کا بیک گراونڈ چیک ہوتا ہے۔ بیک گراؤنڈ چیک پاس کرنے والوں کو گن دی جاتی ہے جبکہ فیل ہونے والوں کو انکار کر دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :