بھارت میں بندر نے بس کو دوسری گاڑیوں سے ٹکرا دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 دسمبر 2015 20:54

بھارت میں بندر نے بس کو دوسری گاڑیوں سے ٹکرا دیا
بریلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.24دسمبر 2015 ء) ایک بھارتی بس کمپنی کے مطابق ایک بندر نے بس کو دو دوسری بسوں سے ٹکرا دیا۔ جس وقت بندر کے پاس بس کا کنٹرول آیا۔ اس وقت ڈرائیور سو رہا تھا۔ اتر پردیش سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے بتایا کہ بس اسٹیشن پر ایک ڈرائیور کی بس آدھے گھنٹے بعد شیڈول تھی، اس لیے ڈرائیور ذرا دیر کے لیے سو گیا۔ اتنے میں ایک بندر بس میں چڑھا اوراگنیشن میں لگی چابی سے گاڑی چلا دی۔

ڈرائیور جاگا تو اس نے بندر کو سٹیئرنگ پر بیٹھے دیکھاتو وہ بندر کوپکڑنے کے لیے اس کی طرف بڑھا مگر بندر کھڑکی سے فرار ہونے سے پہلے گاڑی کو دوسرے گئیر میں ڈال گیا۔ ڈرائیور نے بس کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش مگر تب تک بس ، دوسری دو بسوں سے ٹکرا گئی۔ بس کمپنی کے ریجنل منیجر ایس کے شرما نے بتایا کہ ماضی میں بھی بندر بس اسٹیشن پر کافی نقصان پہنچاتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس کے شرما نے بتایا کہ بندر بس اسٹیشن اور گیراج وغیرہ میں بسوں کو نقصان پہچانے سے باز نہیں آتے۔بندروں نے بس اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ دئیے ہیں۔ 3 سال پہلے بندروں کو پکڑ کرعلاقے سے دورچھوڑا گیا تھا مگر وہ پھر واپس آگئے۔بس کمپنی حکام پر زور دے رہی ہے کہ شکاریوں کی خدمات حاصل کر کے بندروں کو ایک دفعہ پھر دور دراز کے علاقے میں چھوڑا جائے۔ یاد رہے ہندو مذہب میں سانپ، بندر اور گائے کو متبرک مقام حاصل ہے۔ متبرک سمجھے جانے والے جانور کھلے عام سٹرکوں پر پھرتے ہیں مگر عوام انہیں کچھ کہتے ہوئے ڈرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :