ٹنڈوالہیار،مرکز ی جلوس کیلئے صفائی وستھرائی کے ناقص انتظامات، علماء میں تشویش

جمعرات 24 دسمبر 2015 21:37

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء)مرکز ی جلوس میں میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار کی جانب سے صفائی وستھرائی کے ناقص انتظامات علماء اکرام میں تشویش کی لہر ۔تفصیلات کے مطابق مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ضلعی امیر علامہ مولانا صاحبزادہ ضیاء الحق نقشبندی نے کہا کہ آپ کے جشن عید میلا د النبی کے موقع پر میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صفائی وستھرائی کے انتظامات ناقص ہونا ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹی کے افسران کو کئی بار صفائی کیلئے کہا گیا اور لکھا گیا لیکن آپ کے یوم ولادت کے موقع پر بھی صفائی وستھرائی کا نظام بہترنہ ہونا افسوس کا عمل ہے ۔ایک وزیر آتاہے تو شہر کو صاف کردیا جاتا ہے ۔وزیر کی گزر گاہوں کو صاف کردیا جاتا ہے لیکن دو جہاں کے آقا کی خوشیاں اور جشن عید میلاد النبی کے موقع پر صفائی کا فقدان کے ذمہ دار کون؟ عوام اور انتظامیہ خود فیصلہ کرسکتی ہے۔حکومت کو چائیے کہ شہر میں صفائی وستھرائی کے نظام کوبہتر بنایاجائے۔اور اس مد میں جاری ہونیوالے فنڈ کا احتساب ہونا چائیے کہ مذکورہ فنڈ کہاں خرچ کیا جارہا ہے ۔