ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کا 12 ربیع الاول کے سلسلے میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کی گزرگا ہوں، مرکزی کیمپ اور نشتر پارک میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا تفصیلی معائنہ

جمعرات 24 دسمبر 2015 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے 12 ربیع الاول کے سلسلے میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کی گزرگا ہ بالخصوص نمائش تا کیپری سینما تک کا تفصیلی معائنہ کیا، تفصیلات کے مطابق بلدیہ شرقی کی جانب سے جلوس کے راستوں پر قبل از وقت بلدیاتی خدمات سر انجام دی گئی ہیں جبکہ بلدیاتی خدمات کے لئے متعلقہ محکمہ جات کا عملہ موجود رہے گا ۔

ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ نے اس موقع پر جلوس منتظمین سے بھی ملاقات کی اور انہیں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کی مکمل یقین دہانی کرائی۔بعد از اں ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ نے نمائش چورنگی پر لگائے گئے استقبالیہ کیمپ کا تفصیلی معائنہ کیا کیمپ میں طبی سہولیات کی ادویات کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیاء اور پیرا میڈیکل اسٹاف موجود ہے علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ نے نشتر پارک میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی تفصیلی معائنہ کیا ، اس موقع پر متعلقہ افسر ان نے ایڈمنسٹریٹر کو جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے بریف کیا جس پر ایڈمنسٹریٹر نے اطمینان کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ نے اس موقع پر کہا کہ خدمات کی انجام دہی میں بلدیہ شرقی کا عملہ اور افسران ہر موقع پر پیش پیش ہیں انہوں نے کہا کہ جلوس و مجالس انتظامیہ کی مشاورت سے قبل از وقت خدمات کو یقینی بنایا گیاہے،اس موقع پرسینئر ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اقبال احمد، ایکسی این ایم اینڈ ای مبین شیخ و دیگر افسران موجود تھے۔