Live Updates

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے عمران خان کی ہدایت پروی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے اعلامیہ جاری کرنے کا حکم دیدیا

جمعرات 24 دسمبر 2015 22:32

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے عمران خان کی ہدایت پروی آئی پی کلچر کے خاتمے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے وعدہ کو پورا کر دکھایا ہے ،عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے اعلامیہ جاری کرنے کا حکم دیدیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے اعلامیہ جارi ی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ خیبرپختون خوا میں وزرا کو سیکیورٹی تو ملے گی لیکن ان کیلئے سڑکیں بند نہیں کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے لودھراں میں جلسے سے خطاب کے دوران کہاتھا کہ کراچی میں وی آئی پی کلچر کے باعث ننھی بسمہ کی جان چلی گئی اس لیے وہ وی آئی پی کلچر کے خاتمہ کی شروعات سب سے پہلے خیبر پختون خوا سے کریں گے جہاں کسی کے لیے بھی سڑکیں بند نہیں کی جائیں گی اور نہ ہی عوام کو مشکل میں ڈالا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :