پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے فلسفہ اور اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے،بلاول بھٹوزرداری، آمروں اور ان کی باقیات کی طرف سے مختلف تجربات کے باعث ملک اس وقت دلدل میں پھنسا ہوا ہے،بابائے قوم کی سالگرہ کے موقع پر پیغام

جمعرات 24 دسمبر 2015 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے فلسفہ اور اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے آمروں اور ان کی باقیات کی طرف سے مختلف تجربات کے باعث ملک اس وقت دلدل میں پھنسا ہوا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے 139th سالگرہ پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ قائد کے اصولوں سے انحرافی قوم کے اتحاد اورریاست کو مزید کمزور کرے گا، انہوں نے قاائد اعظم محمد علی جناح کی 28مارچ1948کے روز ریڈیو پاکستان پر خطاب کے اقتباس کا حوالہ دیتے کہا کہ جس میں بانی نے پاکستان کہا تھا کہ غیر ملکی تسلط کے خاتمے کے بعد لوگ اب اپنی قسمت کے حتمی ثالث ہیں، وہ آزاد ہیں اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے مرضی کی حکومت بنا سکتے ہیں، کوئی بھی غیر آئینی و غیر قانونی اقدام سے کسی منتخب حکومت پراپنی مرضی تھوپ نہیں سکتا، صرف اور صرف عوام کی منتخب نمائندوں کے ووٹ سے حکومت تبدیل کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اقتتدار حاصل کرنا اور بانی پاکستان کی تصاویر اٹھا کر ان کی یوم پیدائش اور برسی منانے سے ہم اس کے سچے پیروکار نہیں بن سکتے، انہوں نے کہا کہ انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا واحد راستہ ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل درآمدکرنا ہے، ان کے خوابوں کو حقیقیت میں بدلنے کے لئے پارلیمنٹ کی سپر میسی و آئین کی بالادستی اورریاست کے ہر ادارے کی جانب سے منتخب اداروں کا احترام کرنا ضروری ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا بعض مذموم مقاصد رکھنے والے قوتیں جمہوریت اور منتخب اداروں کو نیچا دکھانا چاہتی ہیں، لیکن محب وطن پاکستانی اور قائد اعظم کے سچے پیروکار متحد ہوکر انہیں ناکام بنا دیں گے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے کہا کہ قوم کے بانی کے فلسفہ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے پیپلز پارٹی نے دو منتخب وزرائے اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، شہید سلمان تاثیر، شہید شہباز بھٹی اور ہزاروں کی تعداد میں کارکنان کی قربانی دی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بانی کے مشن کے حصول کے لئے پوری قوم اورہر شہری کوکردار ادا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :