لاہور : مودی کا دورہ پاکستان ، مودی کو ان کی سب سے پسندیدہ ڈش پیش کی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 دسمبر 2015 11:11

لاہور : مودی کا دورہ پاکستان ، مودی کو ان کی سب سے پسندیدہ ڈش پیش کی گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 دسمبر 2015 ء) : وزیراعظم نوازشریف کے خوش خوراک ہونے سے تو ہم سب ہی بخوبی واقف ہیں. وزیر اعظم نواز شریف خوش خوراک ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے میزبان بھی ہیں اور گذشتہ روز انہوں نے بھارتی ہم منصب کے دورہ پاکستان کے موقع پر انہوں نے اچھے میزبان ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے بھارتی ہم منصب کو ان کی پسندیدہ ڈش کھانے میں پیش کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا ‘ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی آمد پر دیگر لذیز کھانوں کے ساتھ ساتھ مودی کا انتہائی دلعزیز اور پسندیدہ ’ساگ ‘بھی پیش کیا گیا۔بھارتی اخبار نے جاتی امراءکے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کھانے میں ،ساگ،دال اور سبزیاں دیسی گھی سے بنائی گئیں تھیں جبکہ سردی کے موسم کا خیال رکھتے ہوئے نریندر مودی کو کشمیری چائے بھی پیش کی گئی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ محض 11 بھارتی افراد کو ہی ویزافراہم کیا گیا جبکہ باقی 100افراد پر مشتمل وفد کو لاہور ایئرپورٹ پر ہی ٹھہرایا گیا جبکہ ان کے کھانے کا بھی بندوبست ائیر پورٹ ہی پر کیا گیا ۔