لاہور : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ پاکستان سرپرائز نہیں تھا؟؟ اے ایس ایف کمانڈو نے حقیقت بیان کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 دسمبر 2015 11:20

لاہور : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ پاکستان سرپرائز نہیں تھا؟؟ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 دسمبر 2015 ء): گذشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ پاکستان پاکستانی عوام اور پاکستانی حکام کے لیے کسی سر پرائز سے کم نہیں سمجھا رہا تھا۔ لیکن اے ایس ایف کمانڈو نے اس سر پرائز کی ساری حقیقت بیان کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک اے ایس ایف کمانڈو نے بتایا کہ ہمیں صبح 6 بجے سے ہی وی آئی پی موومنٹ سے متعلق آگاہ کر دیا گیا تھا ۔

کمانڈر نے بتایا کہ ہم صبح ساڑھے 6 بجے سے ہی ائیر پورٹ کی سکیورٹی پر تعینات ہیں۔ وی آئی پی موومنٹ سے متعلق خبر ہمارے اعلیٰ افسران کو موصول ہوئی جس کے بعد ہم ائیر پورٹ کی سکیورٹی پر تعین ہو گئے ۔ کمانڈر کی جانب سے دئے گئے اس بیان کے بعد یہ بات صاف ہو جاتی ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے متعلق اعلیٰ حکام پہلے ہی سے باخبر تھے ۔