پہلا ون ڈے ، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
ہفتہ 26 دسمبر 2015 11:44
لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار26دسمبر- 2015ء) میزبان نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں کیویز نے آئی لینڈرز کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے ۔
(جاری ہے)
دورہ نیوزی لینڈ پر موجود سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم آئی لینڈرز کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور پوری ٹیم 47 اوورز میں 188 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔
مہمان ٹیم کی جانب سے سری وردنے اور کولاسیکرا نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے جب کہ میزبان ٹیم کے باؤلر میٹ ہینری چار وکٹوں کیساتھ نمایاں رہے ۔ نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف محض 21 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔ کیویز کے مارٹن گپٹل اور کپتان برینڈن میکولم نے نصف سنچریاں سکور کیں ۔ میٹ ہنری کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.