پہلی بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چمپئن شپ میں عقیل خان نے مینز سنگل ٹائٹل جیت لیا

ہفتہ 26 دسمبر 2015 12:22

پہلی بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چمپئن شپ میں عقیل خان نے مینز سنگل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء)پہلی بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چمپئن شپ میں عقیل خان نے مینز سنگل ٹائٹل جیت لیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اور سینیٹر سلیم سیف اللہ خان اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ سینیٹر عثمان سیف اللہ اور سینیٹر انور سیف اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد قومی ٹینس چمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی، مینز سنگل ایونٹ کے فائنل میں عقیل خان اور شہزاد خان آمنے سامنے ہوئے، دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز سے میچ کا آغاز کیا تاہم عقیل خان نے آخر دم تک ہمت نہ ہاری اور انہوں نے مختلف تکنیکس استعمال کرتے ہوئے شہزاد خان کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا، دوسری جانب سینئر 60 ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں محبوب خان اور سلیم سیف اللہ خان نے فضل سبحان اور راشد خان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔