قومی مینز جوڈو چمپئن شپ 28 دسمبر سے شروع ہوگی

ہفتہ 26 دسمبر 2015 12:22

قومی مینز جوڈو چمپئن شپ 28 دسمبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء)پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام 24 ویں قومی مینز جوڈو چمپئن شپ 28 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگی،پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) شجاعت علی رانا نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 14 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا،پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پاکستان نیوی،ہائر ایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی)،پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ 30دسمبر تک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال آرمی اور واپڈا کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر ٹائٹل جیتا تھا۔