قومی ہاکی چمپئن شپ کے لئے16رکنی پی ٹی وی ٹیم کا اعلان

ہفتہ 26 دسمبر 2015 12:23

قومی ہاکی چمپئن شپ کے لئے16رکنی پی ٹی وی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) قومی ہاکی چمپئن شپ کے لئے 16 رکنی پی ٹی وی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ،پی ٹی وی کے سپورٹس آفیسر عارف قریشی نے بتایا کہ محمد فیاض کو ٹیم کا کپتان اور ساجد کو گول کیپر مقرر کیا گیا ہے کھلاڑیوں میں وسیم فیاض، اعجاز احمد، محمد اسد، افتخار، محمد بلال، راشد منہاس، نبیل اکرم، عدنان، سلیم خان، وقاص احمد ، محمد خالق، شرجیل احمد، عامر شہزاد اور عثمان غنی شامل ہیں، جبکہ ملک افتخار احمد کو منیجر، اعجاز سلیمی اسسٹنٹ منیجر، محمدحفیظ ، محمد اشفاق اور توصیف احمدکو کوچز مقررکیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کی ہے اور امید ہے کہ پی ٹی وی ٹیم چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔