فرانسیسی پلیئر رچرڈ گیسکوئٹ فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ شیڈول قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

ہفتہ 26 دسمبر 2015 12:28

فرانسیسی پلیئر رچرڈ گیسکوئٹ فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ شیڈول قطر ..

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) فرانسیسی پلیئر رچرڈ گیسکوئٹ فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ شیڈول قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے، سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔

(جاری ہے)

29 سالہ گیسکوئٹ انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ (آئی پی ٹی ایل) نمائشی ایونٹ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے اور ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ قطر اوپن میں شرکت نہیں کریں گے۔ سال کے پہلے گرینڈسلام ایونٹ میں بھی ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی۔

متعلقہ عنوان :