نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا مختصر دورہ پاکستان، بھارتی میڈیا نے دوستی کی نئی عبارت قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 دسمبر 2015 12:29

نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا مختصر دورہ پاکستان، بھارتی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 دسمبر 2015 ء) : گذشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اچانک پاکستان کے دورہ مختصر نے سب ہی کو حیرانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان کے اچانک دورے اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کو دوستی کی ایک نئی عبارت قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

رپورٹنگ کے دوران بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ جس شاعر نے بھارت کو ”سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا“ نغمہ دیا آج اُسی کے نام سے بنے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر مودی نے اپنے قدم رکھے اور پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کی ۔بھارتی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کی کوریج بھارتی میڈیا پر کیسے ہوئی آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: