سپاٹ فکسنگ کیس ‘جیت چنڈیلا اور ہیکن شاہ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ 5 جنوری تک موخر

ہفتہ 26 دسمبر 2015 12:30

سپاٹ فکسنگ کیس ‘جیت چنڈیلا اور ہیکن شاہ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء)بورڈ آف کرکٹ کنٹرول فار ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے والے اجیت چنڈیلا اور ہیکن شاہ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ 5 جنوری تک موخر کر دیا۔ ششانک منوہر کی سربراہی میں قائم بی سی سی آئی کی تین رکنی ڈسپلنری پینل نے دونوں کرکٹرز کے کیس کی سماعت کی تاہم کمیٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی اور اس نے کرکٹرز کو 4 جنوری تک حتمی جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

اب دونوں کرکٹرز کے مستقبل کا فیصلہ 5 جنوری کو ہو گا۔ پولیس نے 2013ء میں آئی پی ایل میں سپاٹ فکسنگ کرنے کی کوشش میں چنڈیلا کو راجستھان رائلز ٹیم کے ساتھیوں سری سانتھ اور انکیت چاون سمیت گرفتار کیا تھا۔ چنڈیلا کو بی سی سی آئی کی طرف سے معطلی کا سامنا ہے تاہم وہ سپاٹ فکسنگ الزامات میں قصوروار ثابت ہو چکے ہیں اسلئے ان پر بھی سخت پابندی عائد کرنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب بی سی سی آئی نے رواں برس آئی پی ایل سے قبل غیرقانونی طور پر ایک کھلاڑی سے رابطہ کرنے پر ہیکن شاہ کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا۔