قومی آرچری خواتین ٹیم کے چناؤ کیلئے ایک روز اوپن ٹرائلز 28 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونگے

ہفتہ 26 دسمبر 2015 12:32

قومی آرچری خواتین ٹیم کے چناؤ کیلئے ایک روز اوپن ٹرائلز 28 دسمبر کو اسلام ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء)پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام قومی خواتین ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روز اوپن ٹرائلز 28 دسمبر کو صبح دس بجے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے فٹ بال گراؤنڈ میں ہونگے، پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر وصال محمد خان نے بتایا کہ ٹرائلز میں ملک بھر سے خواتین کھلاڑی شرکت کر سکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم سیف گیمز میں شرکت کرے گی، اور ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ٹرائلز کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔