لاہور میں پندرہ سالہ لڑکی کے ساتھ دس افراد کا گینگ ریپ‘ تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل

ہفتہ 26 دسمبر 2015 12:37

لاہور میں پندرہ سالہ لڑکی کے ساتھ دس افراد کا گینگ ریپ‘ تشویش ناک حالت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 دسمبر۔2015ء) لاہور کے علاقے مال روڈ کے قریب گیسٹ ہاؤس میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ طور پر 10افراد کا گینگ ریپ‘ تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے مال روڈ کے قریب گیسٹ ہاؤس میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ طور پر 10افراد نے گینگ ریپ کیا ۔

(جاری ہے)

متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کو مبینہ طور پر نشہ آور مشروب بھی پلائی گئیں جبکہ ابتدائی طبی معائنے میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔پولیس کے مطابق زیادتی میں مبینہ طور پر پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں۔ شک کے بنیاد پر پولیس نے 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ 6 سے 7 افراد نے متاثرہ لڑکی کو ملتان چونگی سے اغوا کیا تھا

متعلقہ عنوان :