کراچی : اظفر رحمان کا ہولناک کار حادثے کے بعد پانے مداحوں کے لیے پہلا پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 دسمبر 2015 12:53

کراچی : اظفر رحمان کا ہولناک کار حادثے کے بعد پانے مداحوں کے لیے پہلا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 دسمبر 2015 ء) : تمام اداکار اور فنکار سوشل میڈیا پر خاصے ایکٹو دکھائی دیتے ہیں. گذشتہ ہفتے پاکستان کے ٹیلی ویژن اسٹارز عائشہ عمر اور اظفر رحمان ایک بہت بُرے کار حادثے کا شکار ہوئے جس میں عائشہ عمر کو فیریکچر جبکہ اظفر رحمان کو معمولی چوٹیں آئیں. اظفر رحمان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا جبکہ عائشہ عمر کے زخم سنگین ہونے کے سبب ان کو اسپتال ہیں میں رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ہولناک حادثے کی خبر آتے ہی پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری سمیت دونوں اداکاروں کے مداحوں میں بھی بے چینی دیکھنے میں آئی ، تاہم حادثے کے بعد پہلی مرتبہ اظفر رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے مداحوں اور خیر خواہوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام اپ لوڈ کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنی صحتیابی کے لیے دعاگو رہنے والے مداحوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا ، اظفر رحمان کا کہنا تھا کہ وہ اب صحتیاب ہو چکے ہیں، اظفر رحمان کا ویڈیو پیغام آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :