روس کی شام میں کارروائی،داعش کے 2000 آئل ٹینکرز تباہ ،ویڈیو جاری کردی گئی

ہفتہ 26 دسمبر 2015 12:57

روس کی شام میں کارروائی،داعش کے 2000 آئل ٹینکرز تباہ ،ویڈیو جاری کردی ..

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 دسمبر۔2015ء ) روس نے شام میں فضائی کارروائیوں کے دوران داعش کے 2000 آئل ٹینکرز تباہ کر دیے،روسی وزارت دفاع نے ویڈیو جاری کردی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماسکو میں پریس بریفنگ کے دوران وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ روسی طیاروں نے گزشتہ روز دمشق ، حلب اور لطاکیہ میں 145فضائی کارروائیوں کے دوران کئی اہداف کو نشانہ بنایا۔

ترجمان کے مطابق روسی فوج نے30 ستمبر سے اب تک شام میں 5ہزار240 فضائی کارروائیاں کی ہیں جن میں داعش کے تقریبا دو ہزار آئل ٹینکرز کیا گیا۔ ادھردمشق میں باغیوں کے ہیڈ کواٹرز پر فضائی حملے کے دوران اہم باغی رہنما زھران علوش ہلاک ہو گئے ہیں۔وہ شام میں باغیوں کے سب سے بڑے گروپ کے سربراہ تھے۔شامی فوج اور باغیوں نے زھران علوش کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :