بھارتی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ،نئی دہلی سمیت مختلف شہروں میں انتہاء پسندوں کے احتجاجی مظاہرے، مودی کا پتلا نذر آتش

ہفتہ 26 دسمبر 2015 13:23

بھارتی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ،نئی دہلی سمیت مختلف شہروں میں انتہاء ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 دسمبر۔2015ء ) بھارتی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے خلاف نئی دہلی سمیت مختلف شہروں میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مظاہرے کیے گئے اس دوران مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کابل میں موجود نریندر مودی جب نواز شریف سے ملنے لاہور پہنچ گئے تو بھارتی اپوز یشن کو غصہ آ گیا۔

(جاری ہے)

یوتھ کانگریس نے دورے کے خلاف نیو دہلی میں مظاہرے کئے اور بھارتی وزیر اعظم کے پتلے جلائے۔ کانگریس کے رہنما منیش تیواری نے اسے مودی کا ایڈونچر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات ملک کی سکیورٹی پر برا اثر ڈالیں گے۔عام آدمی کے رہنما آشو توش نے سوال اٹھایا کہ منموہن دور میں مودی پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لئے بھی تیار نہیں تھے، یہ تبدیلی کیسی؟ شیو سینا کی ترجمان منیشا کیاندے نے اس دورے کو سوشل میڈیا کے لئے فوٹو سیشن قرار دیا۔