مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سانتا بن گئے

ہفتہ 26 دسمبر 2015 13:53

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سانتا بن گئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سانتا بن گئے۔ اپنے فلمی کریئر میں کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والے عامر خان نے ایک بہترین والد ہونے کا بھی خوب ثبوت دیا۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں مسیحی افراد جہاں کرسمس کا تہوار منار رہے ہیں تو وہیں عامر خان نے بھی اپنے بیٹے آزاد اور اس کے دوستوں کو خوش کرنے کیلئے کرسمس پارٹی کے دوران خود ہی سانتا بننے کا فیصلہ کیا۔ عامر خان سانتا کے لباس میں خود تو منفرد نظر آ ہی رہے تھے لیکن انہیں اس روپ میں دیکھ کر پارٹی میں موجود بچوں نے بھی بھرپور خوشی کا اظہار کیا اور ان کی خوشی کی اس وقت انتہا نہ رہی جب اداکار نے انہیں تحائف دیئے۔

متعلقہ عنوان :