دنیائے کرکٹ کے کئی کھلاڑی فکسنگ میں سزا کے بعد اپنی ٹیموں کیلیے کھیل چکے

ہفتہ 26 دسمبر 2015 14:20

دنیائے کرکٹ کے کئی کھلاڑی فکسنگ میں سزا کے بعد اپنی ٹیموں کیلیے کھیل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) اسپاٹ فکسنگ کے سزا یافتہ کھلاڑی محمد عامر کی تربیتی کیمپ میں شرکت سے قومی کھلاڑیوں نے تنازع کھڑاکردیا لیکن کرکٹ کی دنیا میں کئی کھلاڑی فکسنگ میں سزا کے بعد اپنی ٹیموں کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کوئی نئی بات نہیں ماضی میں بھی کئی کرکٹر اس گھناوٴنے عمل میں پکڑے بھی گئے اور سزا بھی پائی ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیزکے مارلن سیموئیل کوٹیم کے اندرونی معاملات بتانے پر دو سال کی سزا ہوئی سزا پوری ہونے کے بعد وہ ٹیم میں واپس آئے۔فکسنگ کے الزامات میں تاحیات پابندی کے شکار دنیا سے چلے جانے والے ہنسی کرونئے کے سا تھ ہرشل گبز پر بھی فکسنگ کرنے پرپابندی لگی جس کے بعد وہ ٹیم میں ان ایکشن ہوئے۔بنگلہ دیش کے محمد اشرفل پر جنٹیل مین گیم کو داغدار کرنے کے الزام میں آٹھ سال کی پابندی لگی مگر تین سال سزا پوری کرنے کے بعد وہ بھی ٹیم کا حصہ بن گئے۔ آسٹریلیا کے شین وارن نے بھی فکسنگ کے الزام کا سامنا کیا ۔

متعلقہ عنوان :