پاکستان چیمبرز آف کامرس انڈسٹری کی مجلس قائمہ برائے ہیلتھ کےئر کمیٹی کا حکومت سے ایس آر او کو واپس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 26 دسمبر 2015 14:45

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26دسمبر۔2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامر س اینڈ انڈسٹری کی مجلس قائمہ برائے ہیلتھ کےئر کمیٹی نے حکومت سے ڈرگ ریگو لیٹری اتھا ر ٹی آف پاکستان کے جاری کر دہ (ایس آر او)2014(1)SRO/2014کو واپس لینے کی اپیل کی ہے ۔ اس با ت کا اظہار FPCCIکی ہیلتھ کیئر کمیٹی کے سنیئر وائس چےئر مین عامر اقبال زم زم نے پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملا قا ت میں کیا جس کی سر بر ا ہی آصف عز ید اکھا ئی سینئر وائس چیئرمین نے کی ۔

عامر اقبال زم زم نے مزید کہا کہ انہوں نے پہلے ہی سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شر یف اور وفا قی وزیر خزانہ جنا ب اسحا ق ڈار کوبھی اس بات پہ زور دینے کو کہا ہے کہ بیا ن کر دہ SRO کو واپس لیاجائے کیو نکہ اسSROکی وجہ سے غریب عوام علا ج ومالجے سے محروم ہو جا ئے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پہ زور دیا کہ ہو میو پیتھک،ہر بل اور حکیمی ادویات علاج میں کم قمیت پہ دستیاب ہیں۔

جس سے بڑی تعداد میں عوام فا ئدہ اٹھا تی ہے مگر بیان کر دہ SRO کے ذریعے ایسی تما م ادویات کی درآمد ادپہ پا بندی عا ئد ہو جائے گی۔انہوں نے حکومت سے کہاکہ حکومت فا ر مہ کمپنیوں کی قیمتوں کو ریگولیرائز کرے، لائسنس کے اجرا کومعمول کا حصہ بنائے اور الٹر(Alternative)نیوٹیو میڈیسن کو عوام کی پہنچ میں لے کے آئے۔انہوں نے بتایا کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش جیسے ممالک میں تما م قسم کی ادویات کو سپورٹ کیا جاتا ہے کیو نکہ ان کی فوقیت انسا نی زندگی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ DRAکی میٹنگ میں صرف چند اشخا ص کو بھی دعوت دی جاتی ہے جس میںPharma OTC Importenشامل نہیں کیا جا تا اور PCDAکے کسی بھی نما ئندے کو نہیں بلا یا جا تا۔عامر اقبال زم زم نے 190ملین عوام کی صحت کا بیڑا اٹھا تے ہو ئے کہا کہ حکومت اورDRAفوری طور پر 1)2014 SRO/ 2014(کو واپس لے اور فارمہ انڈسٹری کو غریب عوام کی پہنچ میں لائے۔

متعلقہ عنوان :