لاہور : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان کے لیے اچانک محبت کی وجہ امریکی دباو ہے، میڈیا رپورٹس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 دسمبر 2015 14:52

لاہور : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان کے لیے اچانک محبت کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 دسمبر 2015 ء) : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان کے لیے اچانک جاگ جانے والی محبت کے پیچھے امریکی دباؤ ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی تھنک ٹینک کونسل آف فارن ریلیشن نے امریکی صدر اوبامہ کی انتظامیہ کو پاکستان سے بہتر تعلقات کے لیے بھارت پر دباﺅ ڈالنے کا کہا تھا، تھنک ٹینک کی ان سفارشات کے بعد اوبامہ انتظامیہ پاکستان سے تعلقات کی بہتری کے لیے بھارت سے مستقل رابطے میں تھی۔

(جاری ہے)

امریکی دباﺅ کے باعث بھارتی وزیر اعظم پاکستان سے بات کرنے پر مجبور ہوئے، میڈیا ذرائع کے مطابق تھنک ٹینک نے اوبامہ کی انتظامیہ سے کہا تھا کہ اگر امریکہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے تو بھارت سے کہے کہ پاکستان کےساتھ اچھے تعلقات اور کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بھی بہتر بنائے۔