بی سی سی آئی کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس ، ششانک نے صدارت کی
ہفتہ 26 دسمبر 2015 14:55
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26دسمبر۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی امپائر اسد روٴف کو کرپشن الزامات پر نوٹس جاری کردیا،گذشتہ روز ممبئی میں بی سی سی آئی کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس ششانک منوہر کی صدارت میں ہوا جس میں بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ سربراہ روی سوانی بھی موجود تھے۔اس موقع پر اسد روٴف کے معاملے کا جائزہ لیا گیا جنھیں ممبئی پولیس اپنی چارج شیٹ میں ’اشتہاری ملزم‘ قرار دے چکی اور انھیں پوچھ گچھ کے لیے اپنے سامنے دیکھنا چاہتی ہے۔
اسد روٴف انڈین پریمیئر لیگ میں کرپشن الزامات لگنے کے بعد بھارت سے ایسے گئے کہ واپسی کا راستہ ہی بھول چکے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی انھیں تب سے بھلا دیا ہے۔اسی وجہ سے ان کا امپائرنگ کیریئر بدنامی کے اندھیروں میں ڈوب کر رہ گیا۔(جاری ہے)
اسد روٴف ہمیشہ ہی اپنی معصومیت پر بضد رہے اور اپنے خلاف کرپشن کے شواہد سامنے لانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔
اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے انھیں بھیجے گئے اپنے تازہ نوٹس میں کہاکہ وہ آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں خود پر عائد الزامات پر جواب پیش کریں۔ڈسپلنری کمیٹی میں فکسنگ کیس کے ایک اور کردار کرکٹر اجیت چنڈیلا بھی شریک ہوئے تاہم ان کے اور ساتھی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں فکسنگ کے لیے اکسانے والے کے بارے میں فیصلہ پانچ جنوری تک موخر کردیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.