فاسٹ باوٴلر محمد عامر نے تربیتی کیمپ چھوڑنے کی پیشکش کر دی

ہفتہ 26 دسمبر 2015 14:59

فاسٹ باوٴلر محمد عامر نے تربیتی کیمپ چھوڑنے کی پیشکش کر دی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26دسمبر۔2015ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باوٴلر محمد عامر نے تربیتی کیمپ چھوڑنے کی پیشکش کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سپاٹ فکسنگ میں تربیت یافتہ23سالہ فاسٹ باوٴلر محمد عامر نے ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ اگر ان کے کیمپ میں شرکت سے ملکی کرکٹ داغ دار ہورہی ہے تو وہ کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے تاہم ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے فاسٹ باوٴلر کو سمجھایا کہ انہوں نے اپنے کیے کی سزا بھگت لی ہے لہذا اب وہ کیمپ چھوڑنے کی باتیں کر نے کی بجائے اپنی پریکٹس پر توجہ مرکوز رکھ کر ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کریں۔