عامر کے معاملے پر حفیظ اور اظہر علی کا مان جانا خوش آئند : رمیز راجہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 26 دسمبر 2015 15:06

عامر کے معاملے پر حفیظ اور اظہر علی کا مان جانا خوش آئند : رمیز راجہ

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار26دسمبر- 2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز رمیز راجہ نے محمد عامر کی تربیتی کیمپ میں شمولیت کے حوالے سے ون ڈ ے کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ اور پی سی بی میں معاملات طے پا جانا خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اظہر علی اور محمد حفیظ نے محمد عامر کے معاملے پر کرکٹ بورڈ کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ہے تاہم اب انہیں پی سی بی کی بات ماننا ہی تھی کیوں بہت مشکل سے دنیائے کرکٹ میں پاکستان نے ایک بار پھر اپنی عزت بحال کی ہے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ اس عزت کو مٹی میں ملانے کے لیے کافی ہے۔

اگر پی سی بی نے عامر کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے تو ہر کھلاڑی کو ماننا پڑے گا کیوں کہ ملک کے لیے کھیلنا ہر ایک کیلئے اعزاز کی بات ہے ، یہ بھی یاد رکھنے کی بات ہے کہ تمام مسائل حل ہونے میں وقت لگے گا ۔