سی ایل او کی ڈگریاں باقاعدہ ہیں، الزامات بے بنیاد ہیں، ترجمان پی آئی اے

ہفتہ 26 دسمبر 2015 17:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) پی آئی اے کے چیف لیگل آفیسر ، وسیم باری سلیمی کی تعلیمی قابلیت پر ذرائع ابلاغ میں اٹھنے والے سوالوں پر پی آئی اے کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ اُن کی پنجاب یونیورسٹی کی ایل ایل بی کی ڈگری اور کارنیل یونیورسٹی لاء اسکول نیو یارک سے حاصل کی گئی ایل ایل ایم (ماسٹر آف لاء) کی ڈگری کی تصدیق شدہ نقول جمع کرائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سلیمی ایک ممتاز قانون دان ہیں جنہیں امریکہ کی ریاست نیو یارک میں پریکٹس کرنے کا لائسنس بھی ملا ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان پر عتراضات بعض حلقوں کی جانب سے اٹھائے گئے ہیں جو مکمل طور پر جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

متعلقہ عنوان :