زیادتی کا نشانہ بننے والی رانا ٹاؤن کی رہائشی 14سالہ لڑکی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کر وا دیا

واقعے کے مرکزی ملزم کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے ‘ لڑکی نے اپنے بیان میں کسی پولیس والے پر الزام عائد نہیں کیاہے‘ڈی آئی جی آپریشن کی گفتگو

ہفتہ 26 دسمبر 2015 17:45

زیادتی کا نشانہ بننے والی رانا ٹاؤن کی رہائشی 14سالہ لڑکی نے پولیس کو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 دسمبر۔2015ء) زیادتی کا نشانہ بننے والی رانا ٹاؤن کی رہائشی 14سالہ لڑکی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کر وا دیا‘ متاثرہ لڑکی نے اغواء کار میاں عدنان ثنااﷲ کو صوبائی وزیر رانا مشہود خان کا ساتھی قرار دیدیاجبکہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے واقعے کا نوٹس لے لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی اور جلد از جلد ملزموں کو گرفتار کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دیں ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 14سالہ نوجوان لڑکی کا اپنے بیان میں کہناہے کہ اسے اس کے گھر کے باہر سے میاں عدنان نے اغواکیا اور اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کانشانہ بنایا جبکہ وہ اپنے آپ کو رانا مشہود کا ساتھی بتاتا رہاہے ۔ڈی آئی جی آپریشن کا کہناہے کہ واقعے کے مرکزی ملزم کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے جبکہ لڑکی نے اپنے بیان میں کسی پولیس والے پر الزام عائد نہیں کیاہے ۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے واقعے کا نوٹس لے لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور جلد از جلد ملزموں کو گرفتار کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :