ایل پی جی گیس سلنڈر استعمال کرنیوالے شہریوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

یکم جنوری سے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو کا امکان

ہفتہ 26 دسمبر 2015 18:02

ایل پی جی گیس سلنڈر استعمال کرنیوالے شہریوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 دسمبر۔2015ء) ملک میں ایکم جنوری سے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو تک کمی کا امکان ہے،۔ تفصیل کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن، عبدالہادی خان نے نجی ٹی وی چینلپر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ عالمی منڈی میں فی ٹن قیمت 100 ڈالر کم ہونے کے سبب قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے، عبدالہادی خان کا مزید کہنا تھا کہ ایل پی جی قیمت میں حتمی کمی کا اندازہ 31 دسمبر کو طے ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی یومیہ کھپت 2700 ٹن ہو گئی ہے جبکہ رواں ماہ ایل پی جی کے چار جہاز کیذریعے 20000 ٹن ایل پی جی امپورٹ ہو ئی ہے۔

متعلقہ عنوان :