کراچی ، رواں برس بھی ڈاکوؤں اورچوروں کاراج

شہرقائد کی سڑکوں پرشہری 35933موبائل فونزسے محروم کردیئے گئے

ہفتہ 26 دسمبر 2015 18:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 دسمبر۔2015ء) رواں برس بھی کراچی میں ڈاکوؤں اورچوروں کاراج،شہرقائد کی سڑکوں پرشہری 35933موبائل فونزسے محروم کردیئے گئے،تفصیلات کے مطابق کراچی میں موٹر سائیکل پرسوارہوکرآنا،اسلحہ دکھانا اورموبائل فون چھین کرلے جانایہ صورتحال کراچی شہرکے محض چندعلاقوں کی نہیں بلکہ پورے شہرمیں ہے،لوٹ مار کے اعدادوشمار پرنظرڈالی جائے توگمان ہوتا ہے کہ جیسے ڈاکوؤں کامشغلہ ہی موبائل فون چھیننا ہو،سی پی ایل سی کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2015ء کے پہلے مہینے میں2280موبائل فون چھینے گئے جبکہ ایک ہزار 561موبائل فون چوری ہونے کے واقعات رپوٹ ہوئے،فروری کے مہینے میں 1787موبائل فون چھینے اور1282موبائل فون چوری کئے گئے،مارچ کے مہینے میں موباء فون چھیننے کے حوالے سے اسٹریٹ کریمنلزسب سے زیادہ حرکت میں نظرآئے اوراس مہینے میں 1914موبائل فون چھینے اور1551موبائل فونزپرچوروں نے ہاتھ صاف کئے ،ماہ اپریل میں 1782موبائل فونزچھینے جانے کے واقعات سی پی ایل سی ریکارڈ کاحصہ بنے جبکہ اسی ماہ 1523موبائل فونزچوروں کے ہاتھ لگے ،مئی کے مہینے میں بھی ڈاکوایک ہزار655موبائل فون لے اڑے جبکہ 1615موبائل فون چوری کئے گئے۔

(جاری ہے)

جون میں بھی موبائل فونز کی چھیناجھپٹی عروج پررہی 1324موبائل فون چھینے اور1293موبائل فون چوری کئے گئے۔سال کے ساتویں مہینے جولائی میں بھی شہرمیں موبائل فون لفٹروں کاراج رہا اورسڑکوں پرموبائل فون لفٹر زدنددناتے رہے ۔1804شہری اپنے موبائل فونزسے محروم ہوئے جبکہ1377موبائل فونزچوری ہونے کی شکایات سی پی ایل سی کوموصول ہوئیں اگست کے مہینے میں بھی سڑکوں پرآزاد ورہزنوں نے 1723 موبائل فون اسلحہ کے زورپرچھین لیے اور1651موبائل فونزچوری ہوئے،ماہ ستمبربھی کراچی والوں کے لیے کچھ کم ستمگرثابت نہ ہوا اس مہینے میں 3108موبائل فونزپررہزن اورچورہاتھ صاف کرگئے،ماہ اکتوبرمیں 1719موبائل فون شہریوں سے چھینے گئے اور1429موبائل فون چوری ہوئے،نومبرمیں بھی شہریوں سے چھیناجھپٹی کے واقعات کاتسلسل برقرارہا اور1885موبائل فونز چھینے اور1607موبائل فون چوری کئے گئے جبکہ سال کے آخری مہینے دسمبر میں بھی شہرقائد میں موبائل فون ہاٹ کیک بنارہا 2000سے زائد موبائل فونزسے شہریوں کومحروم کردیاگیا

متعلقہ عنوان :