عامر کی ٹیم میں شمولیت پر اعتراض کا کسی کو حق نہیں ، وسیم اکرم

عامر کو کیمپ یا ٹیم میں شامل کرنے کا اختیار پی سی بی کو ہے جو انہیں مل چکا ، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 26 دسمبر 2015 18:31

عامر کی ٹیم میں شمولیت پر اعتراض کا کسی کو حق نہیں ، وسیم اکرم

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 دسمبر۔2015ء) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے ، عامر اپنی سزا مکمل کرچکے ہیں ، آئی سی سی نے بھی ان کو اجازت دے دی ہے کسی کو حق حاصل نہیں وہ پی سی بی کو ڈکٹیٹ کرے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ کھلاڑیوں کو حق نہیں کہ وہ پی سی بی کو ڈکٹیٹ کریں۔انہوں نے کہ کہ محمدعامرکو کیمپ میں شامل کرنے پر کسی کو اعتراض نہیں ہوناچاہیے کیونکہ محمد عامر کو کیمپ یا ٹیم میں شامل کرنے کا اختیار پی سی بی کو ہے۔وسیم اکرام کا کہنا تھا کہ عامر کی شمولیت پر محمد حفیظ اور اظہر علی کے اعتراض کا کوئی جواز نہیں ہے۔