دنیا کے بدترین اور بہترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ‘ جرمنی اور برطانیہ پہلے نمبر پر

جرمنی اور برطانیہ کے پاسپورٹس پر 173 ممالک کا بغیر ویزا سفر کیا جا سکتا ہے‘ بھارت 87 ویں اور پاکستان کا پاسپورٹ109ممالک میں سے 106ویں نمبر پر ہے

ہفتہ 26 دسمبر 2015 19:19

دنیا کے بدترین اور بہترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ‘ جرمنی اور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 دسمبر۔2015ء) دنیا کے بدترین اور بہترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ‘ جرمنی اور برطانیہ پہلے نمبر پر ہیں جن کے پاسپورٹس پر 173 ممالک کا بغیر ویزا سفر کیا جا سکتا ہے‘ بھارت 87جبکہ پاکستان کا پاسپورٹ109ممالک میں سے 106ویں نمبر پرہے جن کے ویزہ پر 31ممالک میں جایاجاسکتاہے اور اسے بدترین پاسپورٹس میں سے تیسرا نمبر دیاگیاجبکہ بدترین پاسپورٹ میں افغانستان پہلے اور عراق دوسرے نمبر پر ہے ۔

ہفتے کے روز جاری ہونیوالی ایک رپورٹ کے مطابق اب دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ برطانیہ ، جرمنی ، فن لینڈ، سویڈن اور امریکہ کے ہیں اوران کے علاوہ دیگر پاسپورٹس کی قدرمیں کمی دیکھی گئی ، سب سے زیادہ کمی سیرالیون کے پاسپورٹ میں دیکھی گئی جس نے ایک جھٹکے میں 24مقامات کھودیئے جبکہ بدترین پاسپورٹس میں پاکستان ، افغانستان ،عراق اور صومالیہ بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

ہینلی اینڈپارٹنرز کے منیجنگ پارٹنر مارکوکاکہناتھاکہ اگر چہ دنیا پہلے سے زیادہ گلوبلائیزڈہوچکی ہے مگر پھر بھی مختلف ممالک کے درمیان سفرکی آزادی کی سطح میں بہت فرق ہے ، ویزے پر ہی سرحدوں کے آرپار شہری سفر کرسکتے ہیں اور ویزے کی ضروریات ہی دوممالک کے آپس میں تعلقات کی عکاس ہوتی ہیں ۔ ذیل میں بہترین اور بدترین پاسپورٹس کی ایک فہرست دی گئی ہے جس میں متعلقہ ممالک کی درجہ بند ی دیگرممالک کی مجموعی تعداد کومدنظر رکھ کر کی گئی جہاں پاسپورٹ ہولڈر کوویزا فری رسائی حاصل ہے ۔