بھارت جارحانہ رویہ بدل لے تو جاتی عمرہ ملاقات مثبت ہو سکتی ہے،کاش نوازشریف اپنی سالگرہ سے پہلے نریندر مودی سے قائداعظمؒ کی سالگرہ کا کیک بھی کٹواتے
مسلم لیگ(ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کی صحافیوں سے گفتگو
ہفتہ 26 دسمبر 2015 19:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جاتی عمرہ میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کے بعد اگر جارحانہ بھارتی رویہ میں تبدیلی آ جائے تو اس ملاقات کو مثبت قرار دیا جا سکتا ہے۔ ملاقات کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اس ملاقات کو مثبت بنانے کیلئے ضروری ہے کہ بھارت اپنے موجودہ طرز عمل میں تبدیلی لا کر کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بلاامتیاز اور اشتعال انگیز فائرنگ کا سلسلہ بند کر دے جس کے نتیجے میں ہمارے جوانوں اور بے گناہ شہریوں کا خون بہایا جاتا ہے اور کراچی، بلوچستان اور فاٹا میں اپنی ایجنسیوں کے ذریعے مداخلت کا سلسلہ ختم کر دے۔
انہوں نے کابل میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی الزام تراشی کے بارے میں سوال پر کہا کہ ہمیں یہ بھی پیش نظر رکھنا چاہئے کہ میاں نوازشریف سے ملاقات سے محض دو گھنٹے قبل مودی نے پاکستان پر جو الزامات عائد کیے اور پاکستان کے خلاف افغانستان میں جو زہر اگلا اس پر پاک بھارت تعلقات کی مضبوط بنیادں پر عمارت تعمیر نہیں ہو سکتی۔(جاری ہے)
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کاش نوازشریف اپنی سالگرہ سے پہلے نریندر مودی سے قائداعظمؒ کی سالگرہ کا کیک بھی کٹواتے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.