مودی کادورہ پاکستان اخلاقی وعوامی جیت ہے،تعلقات استوار کرنے کے پہلے بھی حامی تھے آج بھی ہیں،مفتی محمد نعیم
ہفتہ 26 دسمبر 2015 19:54
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) معروف مذہبی اسکالرجامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ نریندر مودی کا دورہ لاہور پاکستان کی اخلاقی جیت ہے ،باہم دوریاں ختم کرنے میں وزیر اعظم نوازشریف اور دفتر خارجہ کی کوششیں قابل تحسین ہیں مگر مودی پر بھروسہ کرنا قبل ازوقت ہوگا بھارتی حکمرانوں نے ہردور میں دوستی کے نام پر پاکستان کی پیٹھ پر وار کیاہے ،ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں مودی کے دورے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے کہاکہ ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات استوار کرنے کے ہم پہلے بھی حامی تھے اور آج بھی ہیں گزشتہ 70سال سے ایک ایسی فضا پید کر دی گئی ہے جس کے باعث تنازعات حل ہونے کے بجائے بڑھتے جارہے ہیں ، جس کے باعث ہم کہیں چھوٹی بڑی جنگیں لڑچکے ہیں مگر کوئی بھی نتیجہ سامنے نہیں آیا بلکہ خطے کو الٹا نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے،انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں چند انتہا پسند لوگ ہیں جنہوں نے پورے ملک کو یر غما ل بنایاہواہے جودونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری نہیں چاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ اب دنیا ں کے حالات بدل چکے ہیں موجودہ عالمی حالات کے تناظرمیں دونوں سپر طاقتوں کو اب تعلقات استوار کرنے ہوں گے ، کشمیر و پانی کے مسئلہ سمیت بڑے بڑے تنازعات کو دھونس دھمکیوں کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر توجہ دینی ہوگی ،انہوں نے کہاکہ اب بھارتی حکمرانوں کو بھی منافقت چھوڑ کر خطے کی خوشحالی کیلئے کشمیر کے مسئلہ کو اس کی روح کے مطابق حل کیلئے مذاکرات کرنے ہوں گے ، انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام بھارتی عوام کی مخالف نہیں بلکہ وہ بھارتی حکمرانوں کی جانب سے کیے جانے والے مسلمانوں کے خلاف اقدامات اور کشمیر پر جبری تسلط اور مسلمانوں پر کیے گئے ظلم کے خلاف ہیں ،پاکستانی قوم کا ایک ہی مطالبہ ہردور میں رہاہے کہ مسئلہ کشمیر کو اس کی روح کے مطابق حل کیاجائے اور بھارت میں مسلمانوں کو ان کے حقوق دییے جائیں اب اس جانب دونوں ممالک کے حکمرانوں کو توجہ دینی چاہیے اور کئی دہائیوں سے جاری اس کشیدگی کا خاتمہ کرنا ہوگا، انہوں نے کہاکہ ں ملکوں کو دوریاں ختم کرکے تعلقات کو بہتر بنا نا ہوگا جس کیلئے وزیر اعظم نوازشریف اور دفتر خارجہ کی کوششیں قابل تحسین ہے تاہم بھارتی وزیراعظم پر بھروسہ کرنا قبل ازوقت ہوگاکیونکہ ہر دورمیں بھارتی حکمرانوں نے دوستی کے نام پر پاکستان کی پیٹھ پر وار کیاہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.