کراچی بندرگاہ پر KICT کی ایک اور شاندار کارگردگی
KICT نے 1 ملین کنٹینروں کی ہینڈلنگ کرکے ایک ریکارد قائم کیا
ہفتہ 26 دسمبر 2015 21:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) کراچی بندرگاہ پر نجی ٹرمینل کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل KICT نے سنہ 2015 کے اختتامی مراحل میں 1 ملین کنٹینروں کی شاندار ہینڈلنگ سے ایک ریکارڈ قائم کیا جوکہ بلاشبہ پاکستانی بندرگاہوں کا ایک ریکارڈ ہے ۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے مہمان خصوصی جناب رئر ایڈمرل فرخ احمد، وائس چیرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ و کمانڈر کراچی، نے بندرگاہوں کی اعلیٰ کارگردگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملکی معیشت کو گراں قدر فروغ ملتا ہے اور اس سے ملکی معیشت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اسی ضمن میں گوادر بندرگاہ اور پاک چینی معاشی کاریڈور کو بھی دیکھنا ہوگا اور گوادر کے گہرے پانی کی بندرگاہ کے صحیح خطوط پر استعمال سے اپنی ملکی معیشت کو مزید طاقتور کرنا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے بندرگاہوں کی کارگردگی کو ملکی معیشت کی ترقی کا ضامن قرار دیا ہے۔ وہ KICT میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں کراچی بندرگاہ اور KICT کے اعلیٰ افسران نے بھی شکت فرمائی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی وائس ایڈمرل فرخ احمد نے APL JAPAN جہاز کو 1 millionth کنٹینر کو آف لوڈ کرنے کا کہا۔ آپریشن کے دوران جہاز کی آپریشنل ریٹ 134 moves per hour تھا جبکہ کرین کا ریٹ 22.3 moves per hour تھا۔ APL JAPANمیں 5124 TEU کنٹینروں کی آبی ترسیل کی صلاحیت ہے ۔ علاوہ ازیں اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے HPH Group کے Andy Tsoi نے سنہ 2015 کو KICT کے لئے بہترین سال قرار دیا کہ اس سال KICT نے 10 ملین کنٹینرز کا ٹارگٹ 17 سال میں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک سال میں 1 ملین TEUکنٹینروں کی ہینڈلنگ کا بھی ریکارڈ بنا لیا ہے۔ انہوں نے استعدادی صلاحیت اور کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ KICT نے ہمیشہ اپنے ٹارگٹ کے حصول کو ممکن بنایا ہے اور آج اس کا ثبوت 1 ملین کنٹینروں کی ہینڈکنگ سے دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.