نبی رحمتؐ کا قانون نافذ کرنے سے ہی امن قائم ہوسکتا ہے ،خالد صدیقی
ہفتہ 26 دسمبر 2015 21:51
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء)اسوۃحسنہ پر ہی عمل کرکے باطلانہ شر سے بچ سکتے ہیں ۔ملک میں امن وامان قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے ،محمد ﷺ کا قانون نافذ کرنے سے ہی امن قائم ہوسکتا ہے ،حضورﷺ کی سیرت پر عمل ہی ہماری اصل کامیابی ہے ۔ان خیالات کا اظہارنائب امیر جماعت اسلامی وسطی خالد صدیقی نے نارتھ ناظم آباد زون یوسی 16میں منعقد سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر مولانا محمد علی قدسی اور ناظم علاقہ عبیدا لرحمن بھی موجود تھے ۔خالدصدیقی نے کہا کہ سودی نظام جیسی لعنت پر گنجائش مانگنے والے حکمرانوں پر اﷲ کا قہر نازل ہوتا ہے ۔اﷲ اور سول کے بتائے ہوئے اصولوں میں کسی قسم کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،سود ی نظام کو قائم کرنا اﷲ کے رسول ﷺ سے جنگ کرنے کے مترادف ہے ۔(جاری ہے)
کفار مسلم اُمہ کو ختم کرنے کے لیے نت نئے طریقے استعمال کر رہا ہے پر اﷲ کے شیروں کا قافلہ نظام مصطفی کو عام کرنے میں مصروف عمل ہے ۔
شریعت کے نظام کو ہی نافذ کر کے انسان کامیاب ہوسکتا ہے ۔ فحاشی وعریانی عام کرنے سے نوجوان نسل کو تباہ وبرباد کرنے کی ایک سازش ہے ۔انسان جب محسن انسانیت ﷺ کی پیروی کرنا چھوڑ دیتا ہے تو برائیاں جنم لیتی ہے اس مو قع پر مولانا محمد علی قدسی نے کہا کہ برائیوں سے بچنے کے لیے انسان کو عقیدہ توحید پر ایمان پختہ کرنا ہوگا ۔تمام انسانوں کی اصل کامیابی آخرت کی کامیابی ہوگی ۔روز محشر کے دن بہترین اعمال کرنے والا ہی انسا ن سرخرو ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.