نریندرمودی کی پہل سے پاک بھار ت تعلقات پر جمی ہوئی برف پگھلنے میں مدد ملے گی،اسلم ابڑو

وزیراعظم نوازشریف ہمسایہ ملک سے تعلقات کی نئی جہت پر یقین رکھتے ہیں،مسلم لیگ ن سندھ

ہفتہ 26 دسمبر 2015 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) بھارٹی وزیرعظم نریندرمودی کی پہل پاک بھار ت خطے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پر جمی ہوئی برف کو پگھلنے میں مدد ملے گی،وزیراعظم نوازشریف اعتدال پسند مقبول رہنما ہیں جو ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو نئی جہت دینے میں یقین رکھتے ہیں ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑومیڈیاہاؤس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا،اسلم ابڑونے امیدظاہر کی کہ اس ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہترہوں گے اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے زیادہ قریب آئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ سطح کی ملاقات جنوری کے وسط میں اسلام آباد میں ہوگی جس میں جامع مذاکرات کی بحالی کے فیصلے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا یہ ملاقات پندرہ جنوری کو متوقع ہے جس میں بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر پاکستانی ہم منصب اعزاز احمد چوہدری سے باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کرینگے ،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ رابطوں کے فقدان سے جارحانہ رویوں میں اضافہ ہوتا ہے۔