Live Updates

ملک کے اگلے وزیراعظم عمران خان ہونگے ،لودھراں الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی نے سب کی آنکھیں کھول دیں ، کوئی آسمان سے نہیں اترا ، وزیراعظم سمیت کسی وی آئی پی کوپروٹوکول نہیں دیا جائیگا، وی آئی پی کلچرکا خاتمہ ہونا چاہیے، تحریک انصاف نظام کی تبدیلی کے وعدے پر من وعن عمل پیرا ہے

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کانوشہر ہ میں مدرسے کے طلباء میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 26 دسمبر 2015 22:03

ملک کے اگلے وزیراعظم عمران خان ہونگے ،لودھراں الیکشن میں پی ٹی آئی ..

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 دسمبر۔2015ء ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان مستقبل کے وزیر اعظم ہوں گے، لودھراں کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی سے سب کی آنکھیں کھل گئی ہیں آنے والا دور بھی پی ٹی آئی کا ہے ،میں پہلے بھی پروٹوکول کے چکر میں نہیں پڑا اور نہ میرے لئے کوئی روڈ بلاک ہوئی آئندہ وزیر اعظم نوازشریف سمیت کسی بھی بڑی شخصیت کے لیے سیکورٹی فراہم کریں گے لیکن سڑکیں بلاک نہیں ہوں گی اس ملک سے وی آئی پی کلچر ختم ہونا چاہیے ہم کوئی آسمان سے نہیں اترے وہ کام ہر گز نہیں کریں گے جس سے عوام کوتکلیف ہو ، قوم فرسودہ سیاست سے تنگ آچکی ہے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اپنے انتخابی منشور میں نظام کی تبدیلی کا جووعدہ کیاتھا اس پر من وعن عمل پیرا ہے اور بڑی حدتک اداروں میں تبدیلی آچکی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کونوشہر ہ کے تفصیلی دورہ کے موقع پر ملنگ بابا خوڑ میں مدرسہ عبیدیہ انوریہ میں تقسیم اسناد کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے اس موقع پر وزیر اعلی نے مدرسہ سے فارغ ہونے والے حفاظ کی دستاربندی کی اور مدرسہ کے لیے پچا س لاکھ روپے کی گرانٹ کااعلان کیا اور ہدایت کی کہ مدرسہ میں جدید علوم کمپوٹر سمیت جدید اور عصری تعلیم کا بھی بندوبست کیاجائے تاکہ طلباء دینی اور دنیاوی تعلیم سے آراستہ ہوں بعدازاں وزیر اعلی لکڑئی گئے جہاں پر ویلج کونسل کے چیئر مین چنار گل نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت اے این پی سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیاجبکہ پیران بیت الغریب میں چنار خان نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا پیرا ن بیت الغریب میں کونسلر راظیم خا ن اور بانڈہ نبی میں کونسلر نور رحمان نے جلسوں کا اہتما م کیا۔

جلسوں سے وزیر اعلی پرویز خٹک ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک، صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل ، راظیم خان اور نور رحمان نے خطاب کیا۔ پرویز خٹک نے لودھراں کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر جہانگیر ترین ،عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکنوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کے لیے بہت بڑ ی کامیابی ہے اس سے پنجاب میں تبدیلی کانیا سفر شروع ہوچکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان نے لودھراں میں جو بات کی ہے وہ بالکل درست ہے سندھ میں دس ماہ کی بچی کی پروٹوکول کی وجہ سے ہلاکت افسوسناک ہے ۔پروٹوکول ایک بہت بڑی زیادتی ہے اس سے لوگوں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جب سے میں نے وز ارت اعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالی ہے نہ میں نے کبھی پروٹوکول کی پروا کی اور نہ میں اس کاخواہش مند ہوں میں پہلے دن سے بغیر پروٹوکول کے سفر کررہا ہوں ڈھائی سال میری حکومت کوہوچکے ہیں میرے لیے ایک دن بھی سڑک بند نہیں کی گئی میں نارمل ٹریفک میں چلتا ہوں ۔

پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے اپنے اور وزراء کیلئے پہلے ہی صوبائی انتظامیہ اور پولیس کواحکامات جاری کر رکھے ہیں کہ کابینہ کے ارکان کی نقل و حرکت کے دوران کوئی روڈ بند نہ کیا جائے ۔ اب نئے احکامات کے تحت میں اعلان کرتاہوں کہ ٓائندہ خیبرپختونخوا کے دورے پر وزیر اعظم نواز شریف اور کسی بھی اہم شخصیت کیلئے کوئی روڈ بلا ک نہیں ہوگا تا ہم ان کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی لیکن سڑکیں بلاک نہیں کریں گے کیونکہ اس سے عوام کو تکلیف ہوتی ہے ہماری سیاست کا مقصد غریب عوام کی بھلائی ہے اور ہمارے لیے عوام ہی وی آئی پی ہیں ہم نے صوبے میں وی وی آئی پی کلچر ختم کردیا ہے نہ میں پہلے نمود ونمائش پر یقین رکھتا تھا اورنہ آئندہ رکھوں گا۔

ہم بھی عام لوگ ہیں ۔ کوئی آسمان سے نہیں اترے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ڈھائی سال میں اداروں کی بحالی پر توجہ دی اور قانون سازی کرکے صوبے میں ایسی پالیسیاں مرتب کی ہیں جن سے غریب عوام کی عزت نفس بحال ہوگی ہماری حکومت نے ایزی لوڈ کلچر ختم کردیا ہے سابقہ حکمرانوں نے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ،تقریوں اور تبادلوں کے عوض بھاری رقوم لیتے رہے ٹھیکوں میں پچیس فیصد کمیشن عا م تھا اور یہی وجہ ہے کہ میں صوبے میں جہاں بھی جاتاہوں تو وہاں ٹوٹی سڑکیں گلیاں اور نالیاں صاف نظر آتی ہیں جو سابقہ حکمرانوں کی کرپشن اور کمیشن کا منہ بولتا ثبو ت ہے۔

سابقہ حکمرانوں نے لوٹ مار کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے جس سے سارا نقصان غریب عوام کا ہواہے ہمارے دور میں ،میں خود کمیشن نہیں لیتا تو کسی اور کو لینے کی جرات کیسے ہوگی وہ بڑا دلیر افسر ہوگا جو موجودہ دور میں رشوت اور کمیشن لے گا۔ عوام میرے ساتھ تعاون کریں اور ایسے لوگوں کی نشاندہی کریں ایسے افسران اور اہلکاروں کو عبرت کانشانہ بناوں گا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ اس سے قبل ہم نے عوام سے تبدیلی کے جو وعدہ کئے تھے اس پر من وعن عمل کررہے ہیں۔ ترقیاتی کام ہورہے ہیں اور ہوں گے ہم نظام بدل رہے ہیں ہم لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کررہے ہیں پولیس اسپتالوں پٹوارخانوں سکولوں اساتذہ اور تعلیم کو بہتر کررہے ہیں رشوت کے خلاف ایک جہاد کررہے ہیں ہماری زیادہ توجہ اس پر ہے کہ بہترین حکومت ہولوگوں کوآسانیاں ہوں جہاں بھی جس کا مسئلہ ہووہ آسانی سے حل ہو اور کسی کو سفارش کی ضرورت نہ ہو ۔ ہماری حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی کودیکھتے ہوئے عوام جو ق درجوق تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں جو تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور چیئر مین عمران خان پر بھرپور اعتماد کامظہر ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات