نیو ائیر نائٹ پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ
ہفتہ 26 دسمبر 2015 22:27
فیصل آباد ۔26 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 دسمبر۔2015ء)نیو ائیر نائٹ پر اسلحہ کی نمائش ، آتش باز ی ، شوشرابہ ، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ ، آر پی او فیصل آباد نے متعلقہ پولیس حکام کو موثر اقدامات اٹھانے اور فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔ ریجنل پو لیس آفیسر فیصل آباد محمد احسا ن طفیل نے سی پی او فیصل آباد ، ڈی پی او ز جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چینوٹ کو ہدایات میں کہا ہے کہ جامع سکیورٹی پلان مرتب کریں اور تمام ایس ایچ اوز کو بریف کریں کہ وہ دوران نیوائیر نائٹ موٹرسائیکل اور موبائل پٹرولنگ کو موثر بنانے کے لئے انہیں وقتاً فوقتاً چیک کریں۔
اس مقصد کے لئے مختلف چیکنگ پوائنٹس مقر ر کئے جائیں ۔(جاری ہے)
ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے ،ہلڑبازوں اور ون ویلروں کے خلاف مقدمات کا اندراج عمل میں لایا جائے ۔شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے ۔جرائم پیشہ افراد کی نقل وحرکت کو محدود کر نے کے لئے اہم چوراہوں اور گزر گاہوں پر ناکہ بندی پوائنٹس /پکٹ ڈیوٹی لگائی جائے ۔ مارکیٹوں عوامی اور تفریحی مقامات ، پارکوں اور ریسٹورنٹس پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔
جہاں ضرورت ہو سفید پارچات اور لیڈی پولیس کو تعینات کیا جائے ۔ سی ٹی او فیصل آباد اور ایس پی ٹریفک رینج دوران نیوئیر نائٹ ٹریفک کے بہاؤ کو رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی پالان جا ری کریں۔ اہم عمارات اور حساس تنصیبات اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی ڈیوٹی کو وقتاً فوقتا چیک کیا جائے ۔بم ڈسپوزل سکوارڈ، کیو آر ایف اور ایمرجنسی سروسسز کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے ۔خفیہ اداروں کے ساتھ قریبی روابط رکھے جائیں تاکہ کسی بھی تھرٹ الرٹ کی صورت میں ضروری اقدامات کئے جا سکیں۔نیوائیر نائٹ کے موقع پر امن و امان کے قیام اور کسی بھی ممکنہ حادثہ سے بچاؤ کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ ملکی صورت حال کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی شر پسند اور ملک دشمن عناصر کو ان کے مذمو م مقا صدمیں کامیاب کرنے میں مدد دے سکتی ہے لہذا امن و مان کے قیام، عوام کے جان ومال کے تحفظ اور قانون کی بالا دستی کے لئے ضروری ہے کہ تمام ضلعی سربراہان پولیس درج ذیل سکیورٹی انتظامات عمل میں لائیں۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.