اہل اور دیانت دار قیادت ہی ملک وقوم کی کامیابی اور فلاح کی ضمانت ہے، کارکنان کی گھرگھررابطہ مہم عوامی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگی،حافظ نعیم الرحمن

ہفتہ 26 دسمبر 2015 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 دسمبر۔2015ء)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اہل اور دیانت دار قیادت ہی ملک وقوم کی کامیابی اور فلاح کی ضمانت ہے کارکنان کی گھرگھررابطہ مہم عوامی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ،جدوجہد اورکوششیں جاری رہنی چاہئیں ،تنظیم ،دعوت اور تربیت کے نظام میں بہتری کامیابی کے لیے ضروری ہے ۔

ان خیالات کا اظہارامیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی ضلع شرقی کے اجتماع ارکان منعقدہ مسجد اقصی گلشن اقبال میں اراکین سے خطاب کے دوران کیا ۔اجتماع میں امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی وسابق ممبر سندھ اسمبلی محمد یونس بارائی ،قیم ضلع نعیم اختر ،نائب امرائے ضلع سید افتخاراحمد ،توفیق الدین صدیقی ،مرتضی غوری ،نائب قیم عظمت اللہ خان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ موجودہ معاشرے میں خیروشرکی طاقتوں کے مابین کشمکش جاری ہے ،خیرکی قوتوں کو دوام بخشنے میں جماعت اسلامی کا کردارنمایاں رہنا چاہیے ۔ بلدیاتی انتخابات میں کارکنان کی محنت وسعی کے نتیجے میں ہم نے اپنی حیثیت اور شناخت کومنوایا ۔ عوامی رائے ہموار کرنے کے لیے جدوجہد وکوشش کوجاری رکھنے کی ضرورت ہے ،ہم اور آپ مل کر ہی معاشرے میں تبدیلی کا باعث بن سکتے ہیں ۔اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے محمد یونس بارائی نے کہا کہ جائزے کے فورم میں سیکھنے کے مواقع میسر آتے ہیں ۔شعبہ تنظیم ،دعوت اور تربیت کا نظام مزیدبہتری کا خواہاں ہے اور یہ کارکنان اور ذمہ داران جماعت کی صلاحیتوں کا امتحان ہے