چین کا بھارتی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم

خطے میں استحکام کے لئے پاک بھارت تعلقات اہم ہیں، چینی وزارت خارجہ

ہفتہ 26 دسمبر 2015 22:36

چین کا بھارتی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 دسمبر۔2015ء) چین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں استحکام کے لئے پاک بھارت تعلقات اہم ہیں۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات کا خیر مقدم کرتا ہے دونوں رہنماؤں کی ملاقات خوش آئند ہے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد سازی اور بات چیت کے عمل کی حمایت کرتا ہے خطے میں استحکام کے لئے پاک بھارت تعلقات اہم ہیں