کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات سا ل 2016 ، دی ڈیمو کریٹس نے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ، مسلسل سا تو یں بر س کامیابی کی روایت برقرا ر

ہفتہ 26 دسمبر 2015 22:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 دسمبر۔2015ء) کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات سا ل 2016 کیلئے دی ڈیمو کریٹس نے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ دی ڈیمو کریٹس نے مسلسل سا تو یں بر س کامیابی کی روایت کو برقرا ررکھا ہے۔ انتخابات میں الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے رائے شماری کرائی گئی،کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ ہفتہ 26دسمبر کی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی جس میں( دی ڈیموکریٹس )اور پروگریسو پینل نے حصہ لیا۔

چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر توصیف احمد خان کی جانب سے جاری حتمی نتائج کے مطابق دی ڈیمو کریٹس پینل کے صدارتی امیدوار فاضل جمیلی (487 ) ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل پروگریسو پینل کے نظا م الد ین صد یقی نے ( 231)ووٹ حاصل کئے ،سیکریٹری کی نشست کیلئے(دی ڈیموکریٹس) کے اے ایچ خانزادہ (538)ووٹ لیکر کامیاب قرار دئے گئے جبکہ (پروگریسو) کے اشرف خا ن نے (228)ووٹ لئے۔

(جاری ہے)

دی ڈیمو کریٹس کی جانب سے نائب صدر کے امیدوارسجا د ایچ عبا سی نے ( 546)ووٹ لئے اور کامیاب قرار پائے جبکہ (پروگریسو) کی ناد یہ فا روق (289)ووٹ حاصل کر سکی۔خزانچی کے عہدے پرحنیف اکبر ( دی ڈیمو کریٹس)نے (467) ووٹ اور سا لک مجید (پروگریسو) (272) ووٹ ،جوائنٹ سیکریٹری کیلئے محمد رضوان بھٹی دی ڈیموکریٹس(500)ووٹ اور شہر با نو (پروگریسو) (254)ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہی ۔

ڈیمو کریٹس نے گورننگ باڈی کی تمام7نشستو ں پر بھی اپنے مد مقابل پروگریسوپینل کو کلین سوئپ کیا ہے ، چیف الیکشن کمشنر کے حتمی نتائج کے مطابق دی ڈیمو کریٹس کی حناماہ گل ( 432)ووٹ ،منطور چا نڈیو ( 358)ووٹ ،محمد احمد(345)ووٹ ، محمدصدیق چوہد ری (367)ووٹ ، نو اب قر یشی (390) ووٹ ، شمس کیر یو ( 439)ووٹ اور طا رق ابو الحسن (411)ووٹ لیکر گوررننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کئے لئے حسب روایت ووٹ ڈالنے کیلئے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔الیکشن کیلئے 1ہز ار69 ممبران ووٹ کے اہل قرار دئے گئے تھے جس میں سے (775)ممبران نے حق رائے دہی میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابا ت میں گذشتہ 7 برسوں سے دی ڈیمو کریٹس پینل کامیابی حاصل کر رہا ہے

متعلقہ عنوان :