داؤ د ابراہیم کی 60ویں سالگرہ کی تقریب کراچی کے رمادا پلازا یا میریٹ ہوٹل میں منعقد ہوگی ،بھارتی میڈیا کا الزام

ہفتہ 26 دسمبر 2015 23:04

داؤ د ابراہیم کی 60ویں سالگرہ کی تقریب کراچی کے رمادا پلازا یا میریٹ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26دسمبر۔2015ء) بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ انڈرورلڈ ڈان ”داؤ د ابراہیم 60سال کے ہو گئے ہیں ، اْن کی سالگرہ کی تقریب کراچی کے رمادا پلازا یا میریٹ ہوٹل کراچی میں منعقد ہو رہی ہے جس میں پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اہم افسران قومی سیاست دان ،کرکٹرز دوبئی کاشاہی خاندان،غیر ملکی سفارتکار ،نیپالی پارلیمنٹ کے ممبران اور دیگر650اہم افردا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی چینل ”زی نیوز “ کی رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ انڈیا کو مطلوب دہشت گرد اور انڈرورلڈ ڈان ”داؤ د ابراہیم 60سال کے ہو گئے ہیں اور اْن کی سالگرہ کی تقریب کراچی کے رمادا پلازا یا میریٹ ہوٹل کراچی میں منعقد ہو رہی ہے جس میں پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اہم افسران قومی سیاست دان ،کرکٹرز دوبئی کاشاہی خاندان،غیر ملکی سفارتکار ،نیپالی پارلیمنٹ کے ممبران اور دیگر650اہم افردا شامل ہیں۔بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ دبئی میں چھوٹا شکیل ذریعے متحدہ عرب امارات کے 35اہم افراد کو دعوت دی گئی ہے۔بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ داؤ د ابراہیم کی ”سالگرہ پارٹی“میں شامل ہونے والے غیر ملکیوں پر ممبئی پولیس اور خفیہ ایجنسیاں نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :