میرے کردار ’’کاشی بائی‘‘ کو مداح مدتوں یاد رکھیں گے،پریانکاچوپڑا
فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں میرا ’’کاشی بائی‘‘ کا کردار کیرئیر کے لیے اہم سنگ میل ہے
اتوار 27 دسمبر 2015 11:22
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء) سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں میرا ’’کاشی بائی‘‘ کا کردار کیرئیر کے لیے اہم سنگ میل ہے۔بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں یہی نہیں اداکارہ نے ہالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے جب کہ انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں تاریخی کردار اداکرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں میرے کردار ’’کاشی بائی‘‘ کوامید سے بڑھ کرسراہا گیا جو میرے لیے ناقابل یقین ہے جب کہ کاشی بائی کا کردار میرے فلمی کیرئیر کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہے جسے شائقین مدتوں تک یاد رکھیں گے۔(جاری ہے)
دوسری جانب بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اور شاہد کپور نے بھی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی اداکاری کو سراہا ہے جس پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں اداکار رنویر سنگھ ، پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نوازالدین صدیقی اور اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی
-
لیجنڈری قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 8 برس بیت گئے
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
-
ان سب کو سلام جو مجھ پر تنقید کررہے ہیں‘ آئمہ بیگ کا عمرے سے واپسی پر ناقدین کو جواب
-
اکشے کمار نے یکے بعد دیگرے فلمیں فلاپ ہونے پر خاموشی توڑدی
-
ممبئی، پولیس کی حقہ بار میں کارروائی، بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کو پکڑ لیا
-
ٹائی ٹینک میں ہیروئین کو بچانے کیلئے استعمال ہونے والا تختہ 20 کروڑروپوں میں نیلام
-
لندن میں ایک دوست نے اپارٹمنٹ گفٹ کیا وہیں رہتی ہوں، حریم شاہ
-
آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے سدھارتھ سے دوسری شادی کرلی
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا
-
اداکارہ جاناں ملک نے بھی سرجری کروا لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.