کراچی، شارع فیصل پر 2 ٹریفک حادثات، 8 افراد زخمی

اتوار 27 دسمبر 2015 11:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 دسمبر۔2015ء ) شارع فیصل پر 2 مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 8 افراد ذخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق شارع فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکر گئی جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ واقعے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب شارع فیصل نرسری کے قریب کار اور وین میں تصادم ہوگیا جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق حادثے کے بعد زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :