کراچی،مومن آباد میں پولیس مقابلہ ،ملزم ہلاک،ساتھی فرار

اتوار 27 دسمبر 2015 11:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 دسمبر۔2015ء ) اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور اس کا ساتھی فرار ہوگیا،پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات سے ہے۔عزیزآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، مقابلے کیدوران فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا جب کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات سے ہے۔ملزمان کوناکے پرچیکنگ کے دوران روکاتوانہوں نے فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔دوسری جانب عزیزآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزم کے قبضے سے شراب کی بوتلیں اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :