مسجد الحرام کے سینئر ترین موذن محمد سراج معروف انتقال کر گئے، طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے ، مکہ مکرمہ کے قریبی قبرستان المولیٰ میں سپرد خاک کر دیا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 27 دسمبر 2015 12:21

مسجد الحرام کے سینئر ترین موذن محمد سراج معروف انتقال کر گئے، طویل ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27دسمبر۔2015ء)خانہ کعبہ کے سینئر موذن شیخ محمد سراج معروف انتقال کرگئے ، انہیں مکہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ خانہ کعبہ میں اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے موذن شیخ محمد سراج معروف مکہ میں انتقال کرگئے ۔ وہ طویل عرصہ سے پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔

(جاری ہے)

شیخ معروف کی نماز جنازہ فجر کے بعد خانہ کعبہ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مکہ کے قریبی قبرستان المولیٰ میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

خانہ کعبہ کے چیف موذن علی ملا نے شیخ سراج معروف کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ شیخ معروف خانہ کعبہ کے سینئر موذن تھے ۔ اذان دینے کی سعادت انہیں ورثے میں حاصل ہوئی ۔ ان کے والد اور دادا بھی اللہ تعالیٰ کے گھر میں اذان دینے کی سعادت کر چکے ہیں ۔