سٹیو سمتھ 2015ء میں زیادہ ٹیسٹ رنز بنانیوالے کھلاڑی بن گئے

اتوار 27 دسمبر 2015 12:21

سٹیو سمتھ 2015ء میں زیادہ ٹیسٹ رنز بنانیوالے کھلاڑی بن گئے

میلبورن ۔ 27 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 دسمبر۔2015ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز سٹیون سمتھ نے 13 ویں ٹیسٹ سنچری داغ دی، اس طرح وہ رواں سال زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سٹیون سمتھ نے گزشتہ روز میلبورن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 134 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے شامل تھے، یہ ان کی 13 ویں ٹیسٹ سنچری ہے۔ وہ رواں سال اب تک 13 ٹیسٹ کی 23 اننگز میں 70.20 کی اوسط سے 1404 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 6 سنچریاں شامل ہیں۔ اس طرح وہ سال 2015 میں زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔