نیویارک ،پولیس نے مذاق کرنیوالے پاکستانی کو جیل بھیج دیا

صدراوبامہ ہمارے بیٹے جہانزیب کی ذراسی لاپروائی پرگرفتاری کانوٹس لیں،اہل خانہ

اتوار 27 دسمبر 2015 12:34

نیویارک ،پولیس نے مذاق کرنیوالے پاکستانی کو جیل بھیج دیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 دسمبر۔2015ء) نیویارک کے ہوٹل میں اپنے بیگ کوبم کہنے واالا پاکستانی گرفتار،جنوبی افریقاسے بروکلین آنے والے جہانزیب کو بے پروائی نے جیل کی ہوا کھلادی۔نیویارک کے ہوٹل میں اپنے بیگ کومذاق میں بم کہنے والا پاکستانی گرفتارکرلیاگیا ہے۔ نوجوان کے اہل خانہ نے صدراوباما سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے بیٹے کی ذراسی لاپروائی پرگرفتاری کانوٹس لیں۔

(جاری ہے)

جہانزیب ملک سالِ نو کی چھٹیاں گزارنے نیویارک آیاتھا۔وکیل کے مطابق جہانزیب رہائش کے لیے ہوٹل پہنچا تو چیک اِن میں تاخیر ہونے پر اس نے ہوٹل ملازمہ کے پاس اپنے ڈھائی ہزار ڈالراورسامان رکھوایا۔تاہم ناشتے کیلیے جاتے ہوئے ملازمہ سے مذاق میں کہا کہ اس کے بم بیگ کوسنبھال کررکھناجس پرپولیس بلاکر اسے گرفتارکرادیاگیا۔جہانزیب کوپیر کوعدالت میں پیش کیاجائے گا۔نوجوان کے وکیل نے اسے پاکستانیوں سے تعصب کا واقعہ قراردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :